سیکرٹری بلدیات کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)ضلعی حکومت جھنگ کے 135 ملازمین کو پنشن جاری نہ کرنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرلیا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی۔ ملازمین کے وکیل نے بتایا تمام درخواست گزار ضلعی حکومت کے مستقل ملازم تھے، 2022 میں ریٹائر ہوئے، سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں مستقل ملازمین کی پنشن نہیں روکی جا سکتی،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ مبشر حسین عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کر رہے ۔عدالت نے 14جنوری کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی۔