تحصیل سٹی :ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لئے ترامیم
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں اے سی سٹی نے ڈومیسائل کا حصول آسان ترین کر دیا، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لئے ترامیم کر دی گئیں۔
یہ ترامیم صرف تحصیل سٹی کے درخواست دہندگان پر نافذ ہوں گی، پی فارم ،نوٹری پبلک ٹکٹ کی شرائط کوڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی فائل جمع کر انے کیلئے ختم کر دیا گیا۔درخواست دہندگان کو خدمت مرکز کے سسٹم سے ہی پی فارم جاری کر دیا جائے گا،اسی پر ہی بیان حلفی لیا جائیگا، تصاویر لف کرنے کی شرط کو بھی ختم کر دیا گیا۔