خواتین کالج گلبرگ، ایچ ای ڈی انٹر کالجیٹ ہاکی چیمپئن شپ

خواتین کالج گلبرگ، ایچ ای ڈی  انٹر کالجیٹ ہاکی چیمپئن شپ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) تیسری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) انٹر کالجیٹ ہاکی چیمپئن شپ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گلبرگ کے زیر اہتمام اختتام پذیر ہو گئی۔

چیمپئن شپ میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین مزنگ نے پہلی، ٹاؤن شپ کالج دوسری جبکہ چونا منڈی اور وحدت روڈ کالجز نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر نے کہا سپورٹس مقابلوں سے نہ صرف ذہنی نشوونما ہوتی ہے بلکہ طالبات کی صلاحیتیں بھی نکھر کر سامنے آتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں