کالج اساتذہ کے تبادلوں کیلئے ای ٹرانسفرکے دوسرے مرحلے کیلئے درخواستیں طلب
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کالج اساتذہ کے تبادلوں کے لئے ای ٹرانسفرکے دوسرے مرحلے کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔
14 دسمبر سے اساتذہ تبادلوں کے لئے درخواستیں جمع کر ا سکیں گے ،15دسمبرتک کاغذات کی ویری فکیشن کی جائے گی۔16دسمبر کوتبادلوں کے حوالے سے ابتدائی فہرست جاری ی جائے گی،17سے 18دسمبر تک درخواستوں پر اعتراضات سنے جائیں گے جبکہ 19دسمبرکواساتذہ کے تبادلوں کے آرڈر جاری کئے جائیں گے۔