جیلوں میں بیرکس سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

جیلوں میں بیرکس سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)جیلوں میں بیرکس کھلنے اور بند ہونے پر سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وارڈرز کی ڈیوٹی اوقات کار بھی تبدیل کردئیے گئے۔

ڈیوٹی اوقات شام4 سے رات12اور رات 12 سے صبح8بجے تک ہوں گے ۔ کمپیوٹر تعلیم کا ماہر وارڈر امدادی بک ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا جس کی ڈیوٹی صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہوگی اور یہ تمام دن کا ذمہ دار ہوگا۔ کوارٹرز گارڈ ،واچ ٹاور،چھت سنتری اور مین وال پٹرولنگ کے علاوہ تمام ڈیوٹی وارڈرز کی 8 گھنٹے ڈیوٹی ہوگی۔صوبے کی تمام جیلوں سے عملد رآمد رپورٹس 12 دسمبر تک اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ جیل خانہ جات کو بھجوائی جائیں گی۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر زجیل نے متعلقہ افسروں کو مراسلہ بھجوادیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں