جناح ہسپتال میں گردوں کا ٹرانسپلانٹ جاری:اصغر نقی

 جناح ہسپتال میں گردوں کا ٹرانسپلانٹ جاری:اصغر نقی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی نے جناح ہسپتال میں کڈنی ٹرانسپلانٹ پروگرام بند ہونے سے متعلق خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا۔۔۔

 ہسپتال میں گردوں کا ٹرانسپلانٹ بند نہیں ہوابلکہ ہسپتال میں 1998 میں گردوں کا ٹرانسپلانٹ شروع ہواجو ابتک جاری اور سینکڑوں مریضوں کے مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ کئے جا چکے ہیں۔محکمہ صحت کو ڈاکٹرز کی جانب سے بھیجے جانے والے لیٹر پر پروفیسر کے سائن جعلی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جناح ہسپتال میں دیگر سینئر ڈاکٹرز ایم ایس ڈاکٹر کا شف جہانگیر اور پروفیسر نوید اقبال کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا 2016 میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے قیام کے بعدٹرانسپلانٹ کا عمل دوبارہ شروع ہوا، گردہ تبدیلی اجازت کے بعد ستمبر 2024 تک چلتی رہی، جناح ہسپتال کو پی ہوٹا نے عارضی اجازت دے رکھی تھی، پی ہوٹا نے ماڈیولر آپریشن تھیٹر کی شرط عائد کی اور نومبر 2024میں چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز نے ماڈیولر آپریشن تھیٹر بنوا کر دے دیا اور جلد جناح ہسپتال کو مستقل اجازت مل جائے گی۔سربراہ یوروالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نوید اقبال نے کہا کسی ڈاکٹر کے تبادلے سے ٹرانسپلانٹ بند نہیں ہوسکتا، محکمہ صحت کو جو لیٹر بھیجا گیا اس پر میں نے دستخط نہیں کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں