پنجاب انفارمیشن کمیشن میں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف
لاہور(سیاسی نمائندہ)آڈیٹر جنرل کی 2022-2023 کی آڈٹ رپورٹ میں پنجاب انفارمیشن کمیشن میں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا،پی آئی سی میں غیر قانونی بھرتیوں سے حکومتی خزانے کو 3 کروڑ 20 لاکھ کا نقصان ہوا۔
دستاویزات کے مطابق پی آئی سی نے زیادہ عمر کے افراد کی بھرتیاں کیں، جس کے باعث خزانے کو 2014 سے 2022 تک 2 کروڑ 30 لاکھ کا نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق پی آئی سی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی بھرتی غیر شفاف کی، جس کے باعث خزانے کو2014 سے 2022 تک 80 لاکھ کا نقصان پہنچا،پی آئی سی نے غیر قانونی ڈرائیورز بھرتی کئے، جن کے باعث خزانے کو 2014 سے 2022 تک 13 لاکھ 65 ہزار کا نقصان پہنچا۔آڈٹ رپورٹ تیار ہونے تک محکمے نے مسئلہ کا جواب دینا ضروری نہ سمجھا۔