پیپلز پارٹی کی ڈویژنل رابطہ کمیٹی لاہور رورل قائم

پیپلز پارٹی کی ڈویژنل رابطہ کمیٹی لاہور رورل قائم

لاہور (سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی صوبائی ٹاسک کمیٹی برائے تنظیمی امور کے سربراہ حسن مرتضیٰ نے ڈویژنل رابطہ کمیٹی لاہور رورل قائم کر دی۔

کمیٹی ارکان میں جاوید بھٹی،رائے شاہجہان بھٹی،حاجی فلک شیر،نیلم جبار چودھری،چودھری اختر علی اور ڈاکٹر عائشہ شوکت شامل ہیں، رابطہ کمیٹی لاہور ڈویژن دیہی میں ضلعی تنظیمی ڈھانچے کی جامع سربراہی کرے گی اور ورکرز کنونشن کی میزبانی کے لئے غیر جانبدار اور قابل رسائی جگہ کا انتخاب کرے گی۔کمیٹی تمام ضلعی سٹیک ہولڈرز سے ملکر حقیقی اور تسلیم شدہ کارکنوں کی جامع اور مصدقہ فہرست تیار کریگی نیز ضلعی تنظیم کے احیا کے لئے شفافیت اور جوابدہی کے جذبے سے ورکرز کنونشن کی منصوبہ بندی کریگی۔ سیکرٹری پٹکام نسیم صابر چودھری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں