سکولوں کو 4 ارب 51 کروڑ 71 لاکھ کا بجٹ جاری
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سرکاری سکولوں کو 4 ارب 51 کروڑ 71 لاکھ کا بجٹ جاری کر دیا گیا، مذکورہ فنڈز نان سیلری بجٹ کی مد میں جاری کئے گئے۔
تفصیل کے مطابق لاہور کے سکولوں کے لئے 14کروڑ 53لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہوئے ۔اسی طرح ملتان 14کروڑ ساڑھے 7لاکھ ، فیصل آباد 24 کروڑ ،ڈی جی خان 11کروڑ 94لاکھ ، قصور 13کروڑ 29لاکھ ،چنیوٹ 6کروڑ 83لاکھ ،سیالکوٹ 14کروڑ 59لاکھ ،راولپنڈی 15کروڑ 67لاکھ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سکولوں کے لئے 14کروڑ 12لاکھ روپے جاری کئے گئے ۔مذکورہ فنڈز26-2025کی دوسری سہ ماہی کی قسط کی مد میں جاری ہوئے ،فنڈز تنخواہوں کے علاوہ سکولوں کے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوسکیں گے۔