غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث مساج سنٹرز، ہوٹلوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

 غیر اخلاقی سرگرمیوں میں  ملوث مساج سنٹرز، ہوٹلوں  کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

بلال صدیق کمیانہ نے جرائم کی شرح میں کمی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے سوشل کرائمز کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سی سی پی او نے ایس ایس پی(آپریشنز) کو غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث مساج سنٹرز،گیسٹ ہاؤسزاورہوٹلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا ٹاسک سونپ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں