اساتذہ کے تبادلوں کے اختیارات سی ای اوز کو دینے کا فیصلہ

اساتذہ کے تبادلوں کے اختیارات سی ای اوز کو دینے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کی ریشنلائزیشن کے لئے اختیارات سی ای اوز کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، سی ای او ایجوکیشن اختیارات ملتے ہی ضرورت کے تحت اساتذہ کے تبادلے کرسکیں گے۔

تفصیل کے مطابق اساتذہ کو ان سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا جہاں ان کی کمی ہوگی،سکولوں میں 40طلبا پر ایک ٹیچر کے فارمولے کے تحت تعداد ضرورت کو پورا کیا جائے گا ۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندرحیات کا کہنا تھا پنجاب بھر میں میرٹ پر ڈپٹی ڈی ای اوز کی تعیناتیوں کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا، ڈپٹی ڈی ای اوز کی تعیناتیوں کے بعد اختیارات سی ای اوز کو دئیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں