عوام کی توقعات پر ہر صورت پورا اترنا ہوگا:وزیر بلدیات

 عوام کی توقعات پر ہر صورت پورا اترنا ہوگا:وزیر بلدیات

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ستھرا پنجاب پروگرام کی لانچنگ کے بعد اصل کام اب شروع ہوا، عوام کی توقعات پر ہر صورت میں پورا اترنا ہوگا۔

وہ سول سیکرٹریٹ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز کے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل بھی موجود تھیں۔ وزیر بلدیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جو کمی رہ گئی ہے اسے 3 ماہ کے اندر دور کریں گے ، صفائی کا نظام ایسا بنانا ہے کہ مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکیں۔ صفائی کا ماڈل قدرے بہتر ہے تاہم زیادہ توجہ دیہات پر دینا ہوگی جہاں اب سے پہلے ایسی سہولیات سرے سے موجود ہی نہیں تھیں۔ صوبائی وزیر نے سی ای اوز کو ہدایت کی کہ فیلڈ سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے ورنہ کارروائی ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی ہر یونین کونسل میں 3 لوڈر رکشے اور 11 اہلکار فراہم کئے جائیں۔ دیہات کی تنگ گلیوں کے لئے ہتھ گاڑیوں کی موجودگی ضروری ہے ۔ پنجاب حکومت نئی ہینڈ کارٹس کی خریداری کے لئے فنڈز فراہم کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں