پارکنگ کمپنی: زائد وصولیاں، روزانہ لاکھوں کی مبینہ کرپشن

پارکنگ کمپنی: زائد وصولیاں، روزانہ لاکھوں کی مبینہ کرپشن

لاہور(عمران اکبر)لاہور پارکنگ کمپنی میں زائد وصولیوں کی مد میں روزانہ لاکھوں کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو اہداف ماہرانہ طریقہ اپنا کر بتائے گئے، 3 ارب ریونیو دینے والی پارکنگ سائٹس پر نصف ریونیو جمع ہو سکا۔

وزیر بلدیات نے سی ای او پارکنگ کمپنی سے 15روز میں رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیل کے مطابق پارکنگ کمپنی میں اوور چارجنگ کی مد میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ پارکنگ سائٹس پر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا ۔ کمپنی دستاویزات کے مطابق کمپنی کے 6زون میں مجموعی طور پر 244 رجسٹرڈ سائٹس موجود ہیں جن میں سے182فعال اور 62 غیرفعال ہیں جو قابضین کے پاس ہیں۔ سائٹس پر روزانہ 28ہزار 500 وہیکلز کو ٹوکن دئیے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق آپریشنل 182 پارکنگ سائٹس پر اوورچارجنگ کی مد میں3ارب روپے وصول کئے جاتے ہیں۔ سالانہ ریونیو 1 ارب 79 کروڑ ، 1 ارب 70 کروڑ کے اخراجات ہیں، کمپنی کو ایک سال میں صرف 8 کروڑ 83 لاکھ کا منافع ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں