اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 مرکزی ملزم گرفتار

اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 مرکزی ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ کے نجی ہوٹل میں گینگ ریپ کا واقعہ، گلبرگ پولیس نے واقعہ میں ملوث 2 مرکزی ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عبدالرحمن اور شبیر نامی ملزمان اپنے محلہ دار خاتون کو تقریبا5ً ماہ قبل بہانے سے نجی ہوٹل لے گئے اور اسے نشہ آور دوا پلا کر زیادتی کرتے اور موبائل فوٹیجز بناتے رہے ،بعد ازاں ملزمان کے دیگر ساتھی بھی ویڈیوز کی بابت بلیک کر کے گینگ ریپ کرتے رہے ،خاتون کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان عبدالرحمن اور شبیرکو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں