شہر میں مختلف مقامات پر 41 ترقیاتی سکیموں کاآغاز

شہر میں مختلف مقامات پر 41 ترقیاتی سکیموں کاآغاز

لاہور(شیخ زین العابدین)وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر کام کا آغاز کر دیا گیا، شہر میں مختلف مقامات پر 41 ترقیاتی سکیموں کا آغاز کر دیا گیا، واسا کی جانب سے چھ زون میں مزید 156 ترقیاتی سکیمیں شروع کی جائیگی۔

 تفصیلات کے مطابق دو لاکھ گلیوں میں واٹر سپلائی اور سیوریج کی نئی پائپ لائنیں بچھائی جائیں گی، پنجاب حکومت نے بجٹ میں لاہور کا واٹر سپلائی اور سیوریج انفراسٹرکچر اپ گریڈ کرنے کے لیے کثیر رقم مختص کر دی، مالی سال 2024-25 میں واسا کے ہر زون کے لیے علیحدہ بجٹ مختص کیا گیا ، لاہور کے مختلف زونز کے لیے سیوریج و واٹر سپلائی کے لیے کل 78 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا کے چھ زون میں ترقیاتی کام کیے جائیں گے ، واسا کے چھ زونز میں کل 252 ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی، گنج بخش ٹاؤن کی کل 44 سکیموں میں سے پانچ سکیموں پر کام کا آغاز کر دیا گیا، شالیمار ٹاؤن میں کل 30 میں سے دس سکیموں پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا، گلبرگ ٹاؤن کی 20 سکیموں میں سے پانچ واٹر سپلائی و سیوریج سکیموں پر کام شروع کر دیا گیا، سمن آباد زونز کی 35 میں سے 8، راوی ٹاؤن کی 69 میں سے 13 سکیموں پر کام کا آغاز کر دیا گیا۔ نشتر ٹاؤن کی کل 54 سکیموں میں سے کسی ایک پر بھی کام شروع نہ ہوسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں