منشیات فروشی پر 9سال قید ، 80ہزار جرمانہ
لاہور(عدالتی رپورٹر) سیشن عدالت میں منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے خلاف کیس کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔
عدالت نے ملزم محمود احمد کو 9 سال قید اور 80 ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج خلیل احمد عاصم نے کیس کا فیصلہ سنایا۔