اقدام قتل کا گرفتار اشتہاری جنوبی افریقہ سے پاکستان منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس اور انٹرپول نے بیرون ملک مفرور اقدام قتل میں ملوث اشتہاری کو گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس نے اشتہاری ارسلان اشرف کو جنوبی افریقہ سے گرفتار کیا۔ ملزم شہری کو قتل کی غرض سے شدید زخمی کرکے جنوبی افریقہ فرار ہو گیا تھا،3 سال سے تھانہ وانڈو گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔