جنرل ہسپتال:10سالہ بچی کا برونکو سکوپی پروسیجر کامیابی سے مکمل

جنرل ہسپتال:10سالہ بچی کا  برونکو سکوپی پروسیجر کامیابی سے مکمل

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)جنرل ہسپتال کے ہیلتھ پروفیشنلز نے 10 سالہ مناہل کی کامیابی سے برونکو سکوپی کا پروسیجر مکمل کر لیا اور اُس کی صحت کی بحالی یقینی بنا کر والدین کو خوشخبر ی اور اُن کی بیٹی کی صحت کا تحفہ دیا۔

یہ کامیاب پروسیجر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین جو ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیڈیاٹرک میڈیسن بھی ہیں کی نگرانی میں کیاگیا۔ اس موقع پر ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ پلمونالوجی ڈاکٹر جاوید مگسی ،ڈاکٹر نعیم اختر ، پروفیسر آغا شبیر علی ودیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔ اس سلسلے میں پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کا کہنا تھا جنرل ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹر مختص کیا گیا ہے جہاں بڑوں اور بچوں کی برونکو سکوپی شروع کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں