پولیس اہلکاروں کے طبی اخراجات کیلئے مزید 36لاکھ روپے جاری

پولیس اہلکاروں کے طبی اخراجات  کیلئے مزید 36لاکھ روپے جاری

لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس اہلکاروں کے طبی اخراجات کیلئے مزید 36 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔

پی ایچ پی گوجرانوالہ کے زخمی ایس پی فاروق احمد بھٹہ کو 15 لاکھ ،رحیم یار خان کے کانسٹیبل اظہر اقبال ،سرگودھا کے کانسٹیبل  زاہد رفیق کو فی کس5 لاکھ روپے ملے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں