عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ننکانہ کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ننکانہ کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ

ننکانہ صاحب(خبر نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ ختم نبوت مسجد پریس کلب والی میں منعقد ہوا۔۔۔

جس میں گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول ننکانہ، گورنمنٹ ہائی سکول شاہ کوٹ،نجی سکولوں سمیت ضلع بھر کے دینی مدارس کے طلبہ نے حصہ لیا،تقریب کے مہمان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا عزیز الرحمن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ختم نبوت محفوظ ہے تو ہمارا ایمان، نماز،روزہ اور حج محفوظ ہے، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے ،ایسے مقابلوں سے نئی نسل میں ختم نبوت کی اہمیت اجاگر ہوگی،تقریب میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلع ننکانہ کے امیر مفتی صغیر حسین و دیگر نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں