کم وزن روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت

مصطفی آباد(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے شہر میں نان بائی اور ہوٹل مالکان کی ملی بھگت سے کم وزن روٹی اور نان کو مہنگے داموں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔
کم وزن والا نان 25 سے 30 روپے، جبکہ 100گرام سے کم وزنی روٹی 15 سے 17 روپے میں فروخت ہورہی ہے، سماجی حلقوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے متعلقہ افسروں کو گرانفروشی کی روک تھام کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں بھیج کر روٹی اور نان کے وزن کو چیک کروایا جائے۔