مسلم معاشروں میں خواتین کیلئے الگ تعلیمی ادارے ضروری :ہشام الٰہی

مسلم معاشروں میں خواتین کیلئے الگ  تعلیمی ادارے ضروری :ہشام الٰہی

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے مسلم دنیا میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا۔۔۔

 تعلیم ہر مسلمان مرد و عورت کا بنیادی حق ہے اور اس کی ترویج کے لئے موثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، مسلم معاشروں میں خواتین کے لئے الگ تعلیمی اداروں کے قیام کی بہت زیادہ ضرورت ہے تاکہ وہ آسانی سے دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرسکیں۔ان خیالات کا انہوں نے مسلم ورلڈ لیگ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’خواتین کی تعلیم‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں