محکمہ معدنیات :ای آکشن سسٹم پر ٹریننگ سیشن

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائنز اینڈ منرلز پنجاب میں نئے متعارف کرائے گئے آئی ٹی پر مبنی ای آکشن سسٹم بارے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس کی صدارت صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی نے کی۔ پی آئی ٹی بی کی جانب سے پروگرام منیجر حسن مجاہد، اسسٹنٹ پروگرام آفیسر ابرار خان اور اسسٹنٹ پروگرام آفیسر احمد علی سمیت آئی ٹی آپریشنز ونگ کے نمائندوں نے شرکا کو ای آکشن سسٹم بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے محکمہ معدنیات کو ڈیجیٹلائز ڈکرنے پر پی آئی ٹی بی کی خدمات کو سراہا۔