ایل ڈی اے، واسا : 3 منصوبوں کے مکمل فنڈز جاری نہ ہوسکے

ایل ڈی اے، واسا : 3 منصوبوں کے مکمل فنڈز جاری نہ ہوسکے

لاہور (شیخ زین العابدین) پنجاب میں برسر اقتدار ماضی کی حکومتوں نے ترقیاتی کام کرواکے فائلیں بند کر دیں، ایل ڈی اے ایک اور واسا کے دو میگا پراجیکٹس کے مکمل فنڈز جاری نہ ہوسکے۔

سنٹر پوائنٹ سے ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور ،8 سال گزرنے کے باوجود واٹر سپلائی اپ گریڈیشن کی 2 سکیموں کے مکمل فنڈز جاری نہیں ہوئے۔ فائلیں بند ہونے کی وجہ سے کنٹریکٹرز 8برس سے فنڈز کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ شہباز شریف کے دور اقتدار میں اسلام پورہ ،شفیق آباد کے علاقوں میں نیا واٹر سپلائی سسٹم بچھایا گیا ۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے فنڈز کی عدم فراہمی کا شکار سکیموں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا، سیکرٹری ہاؤسنگ کی زیر صدارت 23 جنوری کو ڈویلپمنٹ سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں 3 کیسز فنڈز کے اجرا کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں