ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے ڈائمنڈ لین پر عملدرآمد شروع

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے ڈائمنڈ لین پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔ موٹرسائیکل سواروں کے لیے گرین لین کا آغاز کردیا گیا۔
سی ٹی او اطہر وحید نے کہا ابتدائی طور پر فیروزپورروڈ پر گرین لائن کا آغاز کردیا گیا ،گرین لین صرف موٹر سائیکل سواروں کے لئے مختص کی جائے گی،ایک فٹ اونچی دیوار بنا کر باقی روڈ سے علیحدہ کیا جارہا ہے ۔ڈائمنڈ لین کے علاوہ باقی روڈ صرف گاڑیوں کے لئے مختص ہوگا،فیروزپور روڈ کے بعد دیگر شاہراہوں پر ڈائمنڈ لین بنائی جائے گی۔