آئی جی کے ملازمین و اہل خانہ کو ریلیف دینے کے احکامات

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور مسائل سنے۔
انہوں نے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے احکامات جاری کئے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید اے ایس آئی بشارت علی کی بیوہ کی درخواست پر ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کے احکامات جاری کئے گئے۔ علاوہ ازیں آئی جی ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے انسپکٹرز نے ملاقات کی۔ترجمان پولیس کے مطابق ملاقات کرنے والے انسپکٹرز نے آئی جی کو پروموشن کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔آئی جی نے انسپکٹرز کو ان کی پروموشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر انے کی یقین دہانی کرائی۔ آئی جی نے ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو انسپکٹرز کی پروموشن میں درپیش رکاوٹیں جلد از جلد دور کرنے کی ہدایت کی۔