نصیر آباد: 50 کلو منشیات برآمد، ڈیلر میاں بیوی گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)نصیر آباد پولیس نے ماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے سے منشیات کے ڈیلر میاں بیوی کو گرفتار کرلیا، 50 کلو منشیات برآمد ہوئی۔
ملزم ضلع قصور کے رہائشی ،پتوکی سے نصیر آباد منشیات سپلائی کرنے آئے تھے ۔ ملزموں کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔ ملزموں صدام اور سعدیہ بی بی سے 45 کلو افیون اور 5 کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔