سوشل میڈیا ایپس کی بندش کیلئے درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے قوانین نظر انداز کرنے پر ٹوئیٹر، فیس بک اور سوشل میڈیا ایپس کی بندش کے لئے درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس عابد عزیز شیخ نے سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دئیے کہ سوشل میڈیا ایپس پر آن لائن فراڈ عام ہو چکا ،سادہ لوح شہریوں کو ان ایپس پر خوشنما اشتہارات اور جعلی معلومات سے لوٹا جا رہا ہے۔