فنی تعلیم سے متعلقہ اداروں کیلئے سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپینورشپ قائم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)فنی تعلیم اور اسیسمنٹ کے تمام ادارے سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپینورشپ کے تحت کردئیے گئے۔ فنی تعلیمی اور اسیسمنٹ کے لئے نیا ادارہ بنا دیا گیا۔
ٹیوٹا ،پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، پی وی ٹی سی، پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ بھی ایک ادارے کے ماتحت کردئیے گئے ،سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپینورشپ کے نام سے نیا ڈیپارٹمنٹ بنایا گیا ۔گورنر نے آرڈنینس جاری کردیا۔