سیکرٹری سکول کا جعلی اکاؤنٹ کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو خط

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سیکرٹری سکول خالد نذیر وٹو کا جعلی اکاؤنٹ بنا کر پیسے ہتھیانے کے معاملے میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔
سوشل میڈیا پر سیکرٹری سکول کا اکاؤنٹ بنا کر اساتذہ سے پیسے بٹورے گئے۔ ایک استاد نے نوسرباز کے کہنے پر 20 ہزار روپے ٹرانسفر بھی کئے ۔ خط میں کہا گیا فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔