ایل ڈی اے : اربوں روپے کی ریکوری نہ ہونے کا انکشاف

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے کی آمدن میں کمی اور ریکوری نہ ہونے سے خسارے کا سامنا ہے۔ ڈی جی کی ہدایت پر نان ریکوری ایریا کی نشاندہی کر دی گئی۔
5 سالہ آڈٹ 2017-22 میں ایل ڈی اے انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے اربوں روپے کی ریکوری نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پلاٹوں کی فروخت، اقساط اور کمرشل فیس وصول نہ کرنے سے خسارہ بڑھا۔ ایل ڈی اے کو پلاٹوں کی نیلامی سے خاطر خواہ آمدن حاصل نہ ہوسکی، کمرشل فیس کی مد میں ڈیفالٹرز سے بھی ریکوری نہ کی۔رپورٹ کے مطابق ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹس نے جرمانے، بلڈنگ کمپلیشن، لینڈ چارجز ،بلڈنگ پیریڈ ایکسٹینشن کی فیسیں وصول نہ کیں، 30 جائیدادوں کو مبینہ طور پر نوازا گیا، فیس اور جرمانوں کی مد میں 92 کروڑ 8 لاکھ 65 ہزار روپے وصول نہ کئے گئے ۔فیس وصول نہ ہونے پر ایل ڈی اے خزانے کو قریباً ایک ارب روپے کا خسارہ ہوا۔