جوہرٹاؤن: 446 پلاٹوں کا قبضہ نہ چھڑایا جاسکا

 جوہرٹاؤن: 446 پلاٹوں کا قبضہ نہ چھڑایا جاسکا

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)جوہر ٹاؤن میں قبضہ اور متنازعہ پلاٹوں کی لسٹ کے بعد کوئی کارروائی نہ ہوسکی، جوہر ٹاؤن میں قبضہ اور متنازعہ پلاٹوں پر عمارتیں تعمیر کرنے کی رپورٹ تیار کی گئی۔۔۔

 شعبہ ہاؤسنگ ،ٹاؤن پلاننگ اور انفورسمنٹ قبضہ کے پلاٹوں کو واگزار نہ کرا سکا۔اورنج لسٹ میں جوہر ٹاؤن کے 446 متنازع پلاٹوں کی نشاندہی کی گئی تھی، پلاٹوں کی نشاندہی کے باوجود اورنج لسٹ میں شامل ایک بھی پلاٹ کو واگزار نہ کرایا جاسکا، اورنج لسٹ کے مطابق 24 متنازعہ پلاٹوں پر سنگل سٹوری تعمیرات کی گئی تھیں، اورنج لسٹ میں آنے والے 64 پلاٹوں پر ڈبل سٹوری عمارتیں قبضہ مافیا کے شکنجے میں، 39 پلاٹوں پر ٹرپل سٹوری اور کمرشل عمارتیں تعمیر کی گئیں، جوہر ٹاؤن میں بغیر کسی دستاویزات کے قبضہ کیے جانے والے پلاٹوں کی ریڈ لسٹ تیار کی گئی، ریڈ لسٹ کے مطابق 350 سے زائد پلاٹوں پر قبضہ کرکے تعمیرات کی گئیں، ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن کا پلاٹ الاٹ نہیں کیا مگر 36 پلاٹوں پر سنگل سٹوری تعمیرات کر لی گئیں، جوہر ٹاؤن میں بغیر کسی دستاویزات کے 220 پلاٹوں پر قبضہ مافیا نے ڈبل سٹوری عمارتیں تعمیر کر لیں، 118 عمارتوں پر ٹرپل سٹوری اور کمرشل تعمیرات کر لی گئیں، ایل ڈی اے کے شعبہ ہاؤسنگ سیون نے تعمیرات واگزار کرانے کے لیے نوٹسز جاری کیے، شعبہ ہاؤسنگ سیون نے نوٹسز کے بعد کوئی کارروائی نہ کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں