ڈی جی ایل ڈی اے کا فیروز پور روڈ کا دورہ، بائیکر لین کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے کا فیروز پور روڈ کا دورہ، بائیکر لین کا جائزہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فیروز پور روڈ کا دورہ کیا اور بائیکر لین کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے کربر اور پینٹ کے جاری کاموں بارے بریفنگ دی۔

ڈی جی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال سے لاہور بریج تک دونوں اطراف کل 10 کلومیٹر بائیکر لین پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ بائیکر لین سے موٹر سائیکل و سائیکل سوار مستفید ہونگے ۔ شہریوں کے تعاون سے بائیکر لین کے کلچر کو پروموٹ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں