محکمانہ تعمیر و ترقی کے جائزے کیلئے اوقاف کور کمیٹی کا اجلاس

لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر ِصدارت محکمانہ تعمیر و ترقی کے جائزے کیلئے اوقاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
محکمہ اوقاف کیلئے 2024 تعمیر وترقی کا خصوصی سال قرار دیا گیا، آمدن اور محصولات زر میں ریکارڈ اضافہ، اوقاف خسارے سے نکل کر نفع بخش ادارے میں تبدیل ہوا۔