پیپلز پارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے : گورنر

 پیپلز پارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے : گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں بہرام خان بزدار ضلعی صدر پی پی پی ڈیرہ غازی خان اور پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر کی قیادت میں وفود نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان نظریاتی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر عبداللہ بیگ اور لاہور کے صدر نعمان راجپوت نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔گورنر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اس نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے۔ دریں اثنا گورنر نے سرگودھا میں سکول وین اور ڈمپر کی ٹکر میں سکول ٹیچر اور 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ دریں اثنا پیپلز پارٹی کی صوبائی ٹاسک کمیٹی برائے تنظیمی امور کا اجلاس حسن مرتضیٰ کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہوا ،اجلاس میں شیخو پورہ میں ہونیوالی میٹنگ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ پیپلز پارٹی کا آئندہ ورکرز اجلاس 21 جنوری کو قصور اور 22جنوری کو ننکانہ میں کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں