نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں بون میرو بائیوپسی ٹیسٹ شروع

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں بون میرو بائیوپسی ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا ۔
سوشل سکیورٹی ہیڈآفس میں منعقدہ اجلاس میں کمشنر سوشل محمد علی کو بائیو پسی ٹیسٹ کے آغاز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی کہ ٹیسٹ خون کی بیماریوں کی تشخیص میں مدد فراہم کرتا ہے اور خاص طور پر انیمیا، خون کی کمی اور کینسر کی مختلف اقسام کی درست شناخت میں معاون ثابت ہوگا۔ اس سے قبل مریضوں کو یہ ٹیسٹ کر انے کیلئے دیگر ہسپتالوں میں بھیجا جاتا تھا۔