سکولوں کے غیرتدریسی ملازمین کی اپ گریڈیشن کیلئے درکار فنڈز کا تخمینہ طلب

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشن سے سکولوں کے غیرتدریسی ملازمین کی اپ گریڈیشن کیلئے درکار فنڈز کا تخمینہ طلب کر لیا۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے نان ٹیچنگ کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔آئی ٹی لیب انچارج،قاری،کلرک کی پوسٹ گریڈ 7 سے 11 کرنے کی تجویز ہے ۔کیشیئر کی پوسٹ کو سکیل 11 سے 15 ،فلم پروجیکشنسٹ کی پوسٹ کو 8 سے گریڈ 14 دینے کی تجویز ہے ۔