1 لائسنس پر غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر بوزر بنانیکاانکشاف

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایک لائسنس پر ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر بوزر بنانے کے انکشافات، اوگرا نے لائسنس یافتہ کمپنیوں کو طلب کر لیا۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر انڈسٹری ا یسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کی شکایات پر اوگرا نے کمپنیوں کو طلب کیا ،اوگرا کی لائسنس یافتہ کمپنیاں دھوکہ دہی سے ایک لائسنس پر ملک کے دیگر شہروں میں غیر قانونی کام کر رہی تھیں، لاہور کی کمپنی کراچی کوئٹہ جبکہ کراچی کوئٹہ کی کمپنیاں پنجاب کے مختلف شہروں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر اور بوزر بنا رہی تھیں۔عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا کو شواہد ملنے کے بعد ان تمام لائسنس یافتہ کمپنیوں کو طلب کر لیا ،اوگرا کے لاہور آفس میں ان کمپنیوں کو طلب کیا گیا ہے جو کمپنیاں اس کاروبار میں ملوث ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اوگرا کے نئے قوانین بھی ا ٓچکے ہیں ۔ایک کروڑ روپے سے زائد کے بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ 14سال قید با مشقت کی سزا بھی ہو گی۔