امریکن قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز کی یو ای ٹی لاہور آمد
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یوای ٹی میں یو ایس ایڈ ہائیر ایجوکیشن سسٹم کے استحکام کے حوالے سے 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اختتامی تقریب میں امریکن قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ورکشاپ یو ایس ایڈ کے تعاون سے امریکی حکومت اور پاکستان کی 16 سرکاری جامعات میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد پاکستانی طلبہ کو مستقبل میں کامیاب کیریئر کے لیے درکار وسائل فراہم کرنا تھا۔یونیورسٹی آف یوٹاہ سے ڈاکٹر رینڈی میک کرِلِس اور ڈاکٹر کاری ایلنگسن، امریکن یونیورسٹی قاہرہ سے کیری جانسن اور ڈیوک یونیورسٹی سے ڈاکٹر کیون ڈی آرکو نے سٹوڈنٹ لیڈرشپ اور ذہنی صحت کی خدمات جیسے موضوعات پر تربیت فراہم کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ کا یہ اقدام پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے امریکی حکومت کے دیرینہ عزم کا حصہ ہے ۔