سیکرٹری اوقاف کا داتا دربار تعمیراتی منصوبے کا دورہ
لاہور (سیاسی نمائندہ )سیکرٹری اوقاف ڈاکٹرطاہررضا بخاری نے داتا دربار تعمیراتی منصوبے کا دورہ کیا،مزار پر جاری تعمیراتی و ترقیاتی امور کی رفتار اورعام زائرین کے لئے دیگر سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا۔
غلام گردش کے گرد نئے برآمدوں اور مزار کے سپرسٹرکچر کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا داتاد ربار کی تزئین و آرائش کا 272 ملین لاگت پر محیط یہ پراجیکٹ 3حصوں پر مشتمل ہے ،جس میں پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے ،دوسرا مرحلہ پائل فاؤنڈیشن جبکہ تیسرا مرحلہ سپر سٹرکچر کا ہے ۔