لاہور پریس کلب کی نومنتخب گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس

 لاہور پریس کلب کی نومنتخب  گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس

لاہور (سٹاف رپورٹر )لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی 2025 کا پہلا اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں صدر نے کہا کہ صحافیوں اور ممبران کے اجتماعی کاز کو نقصان پہنچانا برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

 کلب انتظام بہتر انداز میں چلانے کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل جلد از جلد مکمل کردی جائے گی ، اجلاس میں ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کیلئے سینئر نائب صدر افضال طالب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں