لبیک رکشہ یونین کی ٹریفک پولیس رویے کیخلاف ریلی
لاہور(سیاسی نمائندہ) لبیک رکشہ و مزدور یونین نے صدر نصیر الدین اعوان کی قیادت میں ٹریفک پولیس کے چالانوں، ٹریفک وارڈنز کے رکشہ ڈرائیوروں اور ریڑھی بانوں پر مبینہ تشدد،ہتک آمیز رویے اور۔۔۔
سٹینڈوں کی عدم دستیابی کیخلاف داتا دربار سے ناصر باغ تک ریلی نکالی جس میں نائب صد عاصم رضوی، عمیر جہانگیر،قاری جمیل احمد شرقپوری، تاجر رہنمامحمد عاصم ارشاد، امان اللہ خان، شہباز خان سمیت سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں نے رکشوں سمیت اور ریڑھی بانوں نے شرکت کی۔ بعدازاں سی ٹی او اور انتظامیہ کی جانب سے یونین کے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے بعد ریلی اختتام پذیر کردی گئی۔