غیر قانونی واٹر سیوریج کنکشنز خزانے کو کروڑوں کا نقصان

غیر قانونی واٹر سیوریج کنکشنز خزانے کو کروڑوں کا نقصان

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)911 غیر قانونی واٹر و سیوریج کنکشن استعمال کرنے والوں کا انکشاف ہوا ہے، واسا عملے نے املاک مالکان سے ساز باز کرکے کبھی بل ہی وصول نہیں کیا۔۔۔

 سرکاری خزانے کو کئی دہائیوں سے نقصان پہنچایا جا رہا ہے، راوی ٹاؤن ڈائریکٹوریٹ غیر قانونی کنکشن مافیا کی سرپرستی کرنے میں سرفہرست، فرخ آباد سب ڈویژن میں 139، شاہدرہ سب ڈویژن میں 47 اور سٹی سب ڈویژن میں 11 غیر قانونی کنکشنز سامنے آگئے، حنیف پارک میں 45 اور ملک پارک و احسان پارک میں 33غیر قانونی کنکشن موجود، داتا نگر سب ڈویژن میں 21 پانی کے کنکشن غیر قانونی لگائے گئے ہیں، سنت پارک میں 24 اور مہر دین روڈ پر بھی 27 واٹر کنکشنز کی موجودگی سامنے آئی،یم ڈی واسا غفران احمد نے واسا کی دیگر سب ڈویژن میں سروے کے احکامات جاری کر دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں