گارڈن ٹاؤن میں زیر زمین واٹر ٹینک کی تعمیر کا سنگ بنیاد

گارڈن ٹاؤن میں زیر زمین واٹر ٹینک کی تعمیر کا سنگ بنیاد

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے گارڈن ٹاؤن میں زیر زمین واٹر ٹینک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز، سینئر لیگی رہنما عمر سہیل ضیا نے وزیر ہاؤسنگ کے ہمراہ سنگ بنیاد رکھا،ایم ڈی واسا غفران احمد نے منصوبے کی تکمیل بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 450 ملین روپے کی لاگت سے تیار زیر زمین واٹر ٹینک 15 لاکھ گیلن پانی محفوظ کر سکے گا، 90 روز میں منصوبہ مکمل ہوگا۔ رواں سیزن میں نکاسی آب کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا، لاہور کے نشیبی علاقوں کو ایسے زیر زمین واٹر ٹینکس منصوبوں سے کلیئر کیا جاسکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں