1ماہ: 23 لیبارٹریز، تشخیصی مراکز، 550 اتائیت سنٹر سیل

1ماہ: 23 لیبارٹریز، تشخیصی مراکز، 550 اتائیت سنٹر سیل

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)چار ہفتوں کے دوران 23 لیبارٹریز اور تشخیصی مراکز کے ساتھ ساتھ550 اتائیت کو سیل کر دیا ہے۔ صرف لاہور میں 10 لیبارٹریز بند کی گئیں۔۔۔

 جن میں نمایاں نام حسن کلر ڈوپلر اینڈ الٹراساؤنڈ سنٹر، فوجی فرینڈز کلینیکل لیبارٹری، امان لیب اینڈ ڈیجیٹل ایکس رے سنٹر، شہناز الٹرا ساؤنڈ کلینک، حسن میڈیکل لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹر، کیزیا لیب، ہائی کیئر ڈائیگناسٹک لیب، شفا کلینیکل لیب، الحجویری کلینیکل لیبارٹری اور حمید لطیف لیبارٹری شامل ہیں۔ مزید برآں جیل روڈ پر واقع ڈاکٹرز لیب کی خدمات معطل کر دی گئیں کیونکہ معائنے کے دوران وہاں زائد المیعاد ریجنٹس پائے گئے ۔ وسیع پیمانے پر کارروائیوں کے دوران پی ایچ سی کی ٹیموں نے 24 اضلاع میں 1,937طبی مراکز پر ریڈزکیں اور 550 اتائیوں کے مراکز کو سیل کر دیا۔ ان میں سے 419 مراکز پہلے ہی بند ہو چکے تھے ، جبکہ 845 مراکزکی نگرانی جاری رکھی جائیگی۔ اہم کارروائیوں میں لاہور میں 317، فیصل آباد میں 70، راولپنڈی اور ملتان ہرایک میں 27 اور سرگودھا میں 14 مراکز کو بند کیا گیا۔ مزید برآں 42,396 سے زائد اتائیت کے مراکزپر کاروبارتبدیل کر دیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں