دشمن ملک کی سلامتی کے ساتھ کھیلنا چاہتا:جے یوآئی

 دشمن ملک کی سلامتی کے ساتھ کھیلنا چاہتا:جے یوآئی

لاہور(سیاسی نمائندہ)دینی مدارس اسلام کی اشاعت اور عوام کے ایمان اور وطن کی سرحدات کے محافظ ہیں۔ جے یوآئی وطن عزیز کی سالمیت کی جنگ لڑرہی ہے۔

دشمن ملک کی سلامتی کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہے، علما اور عوام وطن کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں کھڑے ہیں۔ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ،پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔ یہ باتیں جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،جے یوآئی کے مرکزی رہنما مولانا رشید میاں ،جمیعت پنجاب کے نائب امیر مولانا سید زکریا شاہ، پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد احرار ،مولانا قمر الحسنین ،مولانا قاسم حسین، قاری عبدالسلام ،جمال عبد الناصر ،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی ،قاری نذیر احمد،حافظ مصعب اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت، پاکستان اور مدارس کا پرچم ہمیشہ لہراتا رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں