تجاوزات کے خاتمے کیلئے شروع کی گئی مہم کا خیر مقدم

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے شروع کی گئی مہم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
کامیابی کیلئے سرکاری افسران کو کسی بھی طرح کے سیاسی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ تجاوزات نے جہاں شہر کی خوبصورتی کو گہنا دیا ہے وہیں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کیساتھ دکانوں کے ہزاروں، لاکھوں کرائے ادا کرنیوالوں کے کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔