کسان پیکیج کے اہم منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کسان پیکیجکے اہم منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو بھی موجود تھے ۔وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ میں زرعی میکانائزیشن کے فروغ کیلئے ترجیحاً اقدامات کر رہی ہیں۔صوبہ میں 5،ایکڑ اور اس سے زائد ملکیتی رقبہ کے کسانوں کو گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں 65،75اور85 ہارس پاور کے ٹریکٹرز سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے۔