جامعات کا فیس سٹرکچر بہتر، طلبہ یونین بحال کرائینگے : گورنر پنجاب

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس میں پیپلز لائرز فورم لاہور ہائیکورٹ اور پی ایس ایف پنجاب کے وفود سے ملاقاتوں پر کہا پیپلزپارٹی نے ملک میں ہمیشہ روزگار کے بہترین مواقع فراہم کیے۔
تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کروں گا۔ جامعات کے فیس سٹرکچر کو بہتر بنانے اور انٹرن شپ کا معاوضہ دلانے کی کوشش کرینگے ۔بھٹو ازم کو فروغ دیں گے ۔اس موقع پر پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی علی حیدرگیلانی ،صدرپی ایل ایف قمر عباس ،جنرل سیکرٹری خرم ضیا بھٹی ،لطیف ایاز ،سینئر نائب صدر پی ایس ایف وسطی پنجاب حافظ عامر شہزاد ،قمر خان ودیگررہنما موجود تھے ۔ دریں اثناگورنرسلیم حیدر نے مراکش کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہارافسوس کرتے کہا ہے کہ پنجاب میں انسانی سمگلرز اور ایجنٹوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، گورنر نے نوجوان سے اپیل کہ وہ بیرون ممالک جانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کریں۔