سبزیاں مقررہ نرخوں سے 100 روپے کلو تک مہنگی فروخت

لاہور(کامرس رپورٹر سے)مارکیٹ میں سبزیاں مقررہ نرخوں سے مہنگی فروخت ہوتی رہیں، انتظامیہ قابو پانے میں ناکام ہوگئی۔
پیاز کے نرخ میں 5 روپے کی کمی ہوئی، پیاز کا سرکاری نرخ 95 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں پیاز 120 روپے کلو فروخت ہوا، ٹماٹر کے سرکاری نرخوں میں 15 روپے کمی سے 90 روپے کلو مقرر کیا گیا جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 120 روپے کلو تک فروخت ہوا، آلو کے سرکاری نرخ بدستور 65 روپے کلورہے اور مارکیٹ میں آلو 80 روپے کلو بیچا گیا، لہسن کاسرکاری نرخ 600 روپے کلو اور مارکیٹ میں لہسن 700 روپے کلو تک ہے، ادرک چائنہ اور ادرک تھائی لینڈ کے نرخ 305 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں ادرک 400 روپے کلو تک ہے، بند گوبھی پانچ روپے اضافے سے 35 اور پھول گوبھی 40 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں گوبھی 50 سے 60 روپے کلو فروخت ہو رہی، پالک اور ساگ 50 روپے کلو ہیں، موسمی سبزیوں میں شلجم 50، مولی 40، گاجر 60 روپے کلو ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں موسم سبزیوں کے لئے قدرے بہتر ہے۔